میں پوری قوم کی جانب سے چینی صدر کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں،وزیر اعظم

یہ چین کے عوام کی خدمت کے لیے ان کی دانش مندانہ ذمہ داری اور غیر متزلزل لگن کو خراج تحسین ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) میں پوری قوم کی جانب سے چینی صدر کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں،یہ چین کے عوام کی خدمت کے لیے ان کی دانش مندانہ ذمہ داری اور غیر متزلزل لگن کو خراج تحسین ہے، وزیراعظم شہباز شریف ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی صدر شی جن پنگ کو ایک اور مدت کے لیے کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔
وزیر اعظم پاکستان نے ایک ٹوئٹ میں لکھا: ’’میں پوری قوم کی جانب سے چینی صدر کو سی پی سی کے جنرل سیکریٹری کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔‘‘ انھوں نے لکھا: ’’یہ چین کے عوام کی خدمت کے لیے ان کی دانش مندانہ ذمہ داری اور غیر متزلزل لگن کو خراج تحسین ہے۔‘‘

واضح رہے کہ چینی صدر شی جن پنگ ایک اور مدت کے لیے کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری منتخب ہو گئے ہیں، آئندہ پانچ سال کے لیے چینی صدر ملک کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔
چینی صدر نے خطاب میں کہا دنیا کو ہماری ضرورت ہے، ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہم پُرعزم ہیں، آئندہ سو سال مزید ترقی کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے۔ ان کی نئی ٹیم میں لی کیانگ، ژاؤ لیجی، وانگ ہوننگ، کائی کی، ڈنگ ژوئی ژیانگ اور لی ژی شامل کیے گئے ہیں، چین میں دو بار سے زائد صدارت کے عہدے پرپابندی تھی، گزشتہ روز نئی ترمیم کے بعد شی جن پنگ کے تیسری بار صدر منتخب ہونے کی راہ ہموار کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں