تھانہ صادق ا?باد پولیس کی کارروائی ،رابری، موٹر سائیکل چوری ،سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث شانہ گینگ کے 3 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رابری، موٹر سائیکل چوری اور سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث شانہ گینگ کے 03 ملزمان گرفتار،چوری شدہ15موٹر سائیکلز،موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برا?مد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منظم و متحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او صادق ا?باد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے رابری، موٹر سائیکل چوری اور سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث شانہ گینگ کے 03 ملزمان کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ ذیشان عباسی اور ساتھی ملزمان میں محمد حارث و عبداللہ نسیم شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے مختلف وارداتوں میں چوری شدہ 15 موٹر سائیکلز، موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 02 پستول 30بورمعہ ایمونیشن برا?مد ہوئے ،ایس پی راول کا کہنا تھاکہ کار و موٹرسائیکل چوروں اور سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث منظم گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی،سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی راول،ایس ایچ او صادق ا?باد اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے، ملزمان کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں