نیوزی لینڈ میں گوری مداح کی شاداب خان کو شادی کی پیشکش

قومی کرکٹر نے خاتون مداح کو اپنا ٹراؤزر بطور تحفہ دے دیا‘ ویڈیو وائرل

کرائسٹ چرچ ( سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ میں گوری مداح کی جانب سے قومی کرکٹر شاداب خان کو شادی کی پیشکش کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کو نیوزی لینڈ میں ایک خاتون مداح نے شادی کی پیشکش کر دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سہ فریقی سیریز میں فتح حاصل کرنے کے بعد قومی ٹیم کے نائب کپتان چند مداحوں کے ہمراہ کھڑے بات چیت میں مصروف ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی کرکٹر نے اپنا ٹراؤزر ایک مداح کو بطور تحفہ دیا جب کہ کچھ فینز کو شاداب نے آٹوگرافز بھی دیے اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ شاداب خان کی طرف سے ٹراؤزرکا تحفہ حاصل کرنے والی مداح نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں شاداب خان کو بے حد پسند کرتی ہیں کیونکہ وہ بہت اچھا کھلاڑی ہے، میں شاداب سے محبت کرتی ہوں، اس لیے میں نے شاداب کو شادی کی پیشکش کی ہے اور انہیں یہ بھی بتایا کہ میں ان سے محبت کرتی ہوں لیکن انہوں نے جواب میں کچھ نہیں کہا، وہ بہت شرمیلے ہیں لیکن میں نہیں ہوں۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم نے سہ ملکی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کا دورہ کیا جہاں فائنل میں پاکستان نے کیویز کو شکست دی، سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر نیوزی لینڈ نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163رنز بنائے، میچ کے آغاز میں ہی کیوی اوپنر فن ایلن کو نسیم شاہ نے صرف 12 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی، پانچویں اوور میں ڈیوڈ کونوے 14 رنز کے ساتھ فاسٹ بولر حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہوگئے، جس کے بعد محمد نواز نے 97 کے مجموعی اسکور پر نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ گلین فلپس کی لینے میں کامیاب ہوگئے، شاداب خان نے نیوزی لینڈ کے بیٹر کین ولیمسن کے رنز کو 59 تک محدود کیا، فاسٹ بولر نسیم شاہ نے 19ویں اوور میں پاکستان کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیپمن کی وکٹ حاصل کی، مارک چیمپن 25 رنز بنا کر واپس لوٹ گئے، جس کے بعد اگلی ہی گیند پر و محمد رضوان نے جمی نیشم کو 17 رنز پر رن آؤٹ کیا اور میچ کے آخری اوور میں فاسٹ بولر حارث رؤف نے اننگز کے آخری اوور میں اش سوڈھی کی وکٹ حاصل کی۔
164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک اچھا آغاز فراہم کیا لیکن جلد ہی قومی کپتان بابر اعظم 15 رنز بناکر کیوی بولر بریس ویل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، پاکستان کی دوسری وکٹ 11 اوورز میں گری جب شان مسعود کو بریس ویل نے صرف 19 رنز پر پویلین بھیج دیا۔جس کے بعد محمد رضوان 29 گیندوں پر 34 رنز بناکر سودھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے تاہم پاکستان کی جانب سے حیدر علی اور محمد نواز نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جس نے قومی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں