محمد رضوان کا کرائسٹ چرچ کی مسجد میں بیان سوشل میڈیا پر وائرل

وکٹ کیپر بلے باز کے بیان کے بعد مداحوں نے ان کے ساتھ سیلفییاں بھی بنوائیں

کرائسٹ چرچ (سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بیٹر محمد رضوان کا کرائسٹ چرچ کی مسجد میں بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ پاکستانی ٹیم کے بیٹر محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مسجد میں نماز ادا کی اورایمان اور اللہ تعالیٰ پر مکمل یقین سے متعلق بیان دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں محمد رضوان کو بیان کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

محمد رضوان کا بیان مکمل ہونے کے بعد کئی مداحوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

اس موقع پر بیٹر افتخار احمد بھی محمد رضوان کے ہمراہ تھے۔ پاکستان ٹیم سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے لئے نیوزی لینڈ میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں