قومی ٹیم کے سپورٹ سٹاف میں شامل ایک رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

پی سی بی نے کورونا مثبت آنے والے رکن کا نام ظاہر نہیں کیا

کراچی (سپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے سپورٹ سٹاف میں شامل ایک رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے سپورٹ سٹاف میں شامل ایک رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم انہیں ٹیم کے ہمراہ گراؤنڈ نہیں لایا گیا۔
ابتدائی طور پر بورڈ کی جانب سے کورونا مثبت آنے والے رکن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز کا دوسرا ٹی20 میچ اپنے مقررہ وقت پر شروع ہوگا۔ قبل ازیں پہلے ٹی20 میچ میں انگلش ٹیم نے میزبان پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری سمیٹی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں