وزیراعظم عمران خان کا سوات ایکسپریس وے کا دورہ

اسلام آباد (جنرل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کا سوات ایکسپریس وے کا دورہ ، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید وزیراعظم کے ہمراہ تھے زلام کوٹ، مالاکنڈ ا?مد پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور ڈائریکٹر جنرل فرنٹیر ورکس ا?رگنائزیشن میجر جنرل کمال اظفر نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
ڈائریکٹر جنرل فرنٹیر ورکس ا?رگنائزیشن نے وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کے 80 کلومیٹر طویل سوات ایکسپریس وے پر 7 انٹرجینج قائم ہیں۔
ایکسپریس وے پر تین سرنگیں نکالی گئیں ہیں جن کی لمبائی 1266, 271 اور 324 میٹر ہے۔ بریفنگ کے بعد وزیر اعظم نے سرنگوں کی تکمیل کے بعد منصوبے کا افتتاح کیا اور سرنگوں کا جائزہ بھی لیا۔سپیکر قومی اسمبلی کی عبدالولی خان یونیورسٹی کو ابھرتی ہوئی معیشتوں کی جامعات میں 150 ویں پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد۔

اپنا تبصرہ بھیجیں