نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان کنفرم، کیویز دسمبر میں سیریز کھیلنے آئیگی

کراچی: (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا، انگلینڈ کے بعد باری ہے نیوزی لینڈ کی،.مہمان کرکٹ ٹیم دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی، کیویز دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کھیلنے آئیں گے۔

پہلا ٹیسٹ میچ ملتان اور دوسرا کراچی میں ہوگا، جبکہ تینوں ایک روزہ میچز کی میزبانی بھی شہر قائد ہی کرے گا

نیوزی لینڈ ٹیم نے 2021 میں دورہ منسوخ کرنے کا ہرجانہ بھی ادا کرنے کی رضامندی بھی ظاہر کردی۔

مہمان ٹیم پاکستان سپر لیگ کے بعد اپریل میں 5 ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے دوبارہ پاکستان آئے گی۔

دوسری جانب انگلینڈ نے بھی ورلڈ کپ کے بعد دورہ تین ٹیسٹ میچز کھیلنے پاکستان آنا ہے

پاک نیوزی لینڈ میچز کی تاریخوں کا اعلان مہمان بورڈ اور پی سی بی کے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں