ریاض کے قریب آئل ریفائنری پر حملہ

ریاض(آن لائن)سعودی دارالحکومت ریاض کے قریب آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ ہوا ہے جس سے آئل ریفائنری میں شدید آگ بھڑک اٹھی ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حملے میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے اور نہ ہی تیل کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔سعودی وزارت توانائی نے آئل ریفائنری پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈرون حملے سے آئل ریفائنری میں لگی آ گ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ وزارت توانانی کے عہدیدار نے کہا کہ اس طرح کی دہشت گرد کارروائیاں جو اہم تنصیبات اور شہری اہداف کے

خلاف متواتر کی جا رہی ہیں سے صرف مملکت کو نشانہ نہیں بنایا جا رہا بلکہ عالمی توانائی سپلائی کی سیکیورٹی، استحکام اور بین الاقومی معیشت بھی ہدف ہے۔اس سے قبل سات مارچ کو راس تنورہ آئل پورٹ پر پٹرولیم ٹینک فارم کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا اور بیلسٹک میزائل کے ٹکڑے ظہران میں آ رامکو کے رہائشی علاقے کے قریب گرے تھے۔‎

اپنا تبصرہ بھیجیں