کیلیفورنیا، مودی کی پالیسیوں کیخلاف مظاہرہ کر نیوالوں پر ہندو انتہا پسندوں کا دھاوا

کیلیفورنیا(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں بھارتی وزیراعظم کی انتہا پسند پالیسیوں کیخلاف مظاہرہ کر نے والوں پر ہندو انتہا پسندوں نے دھاوا بول دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلیفورنیا میں مودی سرکار کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے والی خواتین پر ہندو انتہا پسندوں نے دھاوا بولا۔انتہا پسند ہندوں نے مسلمانوں اور نچلی ذات کے ہندوں پر مظالم کی عکاسی کرتے بینرز اور پوسٹرز پھاڑ ڈالے۔ پولیس کے آنے پر صورتحال قابو میں آئی اور انتہا پسند ہندو منتشر ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں