غزہ کے بعد اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں جارحیت کا آغاز کر دیا

مقبوضہ بیت المقدس: (انٹرنیشنل ڈیسک) غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی کے بعد صیہونی فورسز نے مغربی کنارے میں جارحیت کا آغاز کر دیا۔

مغربی کنارے کے شہر نابلس میں صیہونی فورسز کی کارروائی کے دوران تین فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے نابلس شہر کے متعدد مقامات پر چھاپے مارے اور فائرنگ کی۔

قابض فورسز فلسطینی رہنما بسام السعدی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی تھیں۔ فلسطینی شہداء کے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں