شہریار منور نے پسند کی لڑکی کی 3 خوبیاں بیان کر دیں

اسلام آباد (این این آئی) اداکار شہریار منور نے شادی کیلئے اپنی پسند کی لڑکی کی تین خوبیاں بیان کر دیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارنے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران کہا کہ وہ ایک پر اعتماد، خوش مزاج اور اچھی شخصیت کی حامل لڑکی سے شادی کرنا چاہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ابھی ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن وہ جب بھی شادی کریں گے تو ان تین خوبیوں کی حامل لڑکی سے کریں گے۔ شہریار منور ان دنوں مایا علی کے ساتھ ڈرامہ سیریل پہلی سی محبت میں دکھائی دے رہے ہیں ۔شہریارکی اس

سے قبل ہالہ سومرو نامی لڑکی سے منگنی ہوئی تھی جس سے متعلق خبریں گزشتہ برس میڈیا کی زینت بنی تھیں، ہالہ پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں جبکہ آرٹ سے بھی رغبت رکھتی ہیں۔ شہریار نے منگنی ٹوٹنے کے بارے میں یہی کہا تھا کہ وہ اپنی مرضی سے شادی کرنا چاہتے ہیں تاہم اس حوالے سے اداکارہ مایا علی کا نام لیا جاتا رہا ۔واضح رہے کہ شہریار منور ڈراموں کے علاوہ بڑی سکرین پر بھی کردار نبھاتے رہے ہیں، سات دن محبت ان، پروجیکٹ غازی اور پرے ہٹ لو سمیت فلموں میں اداکار نے شاندار پرفارمنس دی۔‎

اپنا تبصرہ بھیجیں