شعیب اختر کا 8 گھنٹے طویل آپریشن، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

سڈنی: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر کو گُھٹنے کے آپریشن (Partial knee replacement surgery) کے لیے اسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔

شعیب اختر نے اسپتال کے بیڈ سے ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی اور مطلع کیا کہ ان کا 8 گھنٹے طویل آپریشن ہوگا جس کے لیے انہیں دعاؤں کی سخت ضرورت ہے۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے یہ میری آخری سرجری ہوگی، اس سے قبل میرے گھٹنے کے پانچ آپریشن ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک بات کہنا چاہوں گا کہ میں نے پاکستان کے لیے بولر کے طور پر کھیلا جس پر مجھے فخر ہے لیکن یہ سرجری کروانی پڑے گی اور مجھے مکمل صحتیاب ہونے اور درد ختم ہونے میں دو سے تین ہفتے درکار ہوں گے۔

شعیب اختر نے تمام مداحوں سے خصوصی طور پر دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں