ویمنز انڈور ایشیا ہاکی کپ کیلئے 10 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

لاہور:(سپورٹس ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ویمنز انڈور ایشیا کپ کے لئے 10 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔

ویمنز انڈور ایشیا ہاکی کپ بنکاک میں 8 اگست تا 15 اگست تک کھیلا جائے گا، شازمہ نسیم (گول کیپر)، طاہرہ اسلام (گول کیپر)، حمراء لطیف، اقراء اقبال، مائرہ صابر (کپتان) ندا اصغر، کلثوم شہزادی کو منتخب کیا گیا ہے۔

مریم حنیف، اریبہ سرور اور دعا خان (نائب کپتان) بھی ایشیاء ہاکی کپ کھیلیں گی، ٹیم آفیشلز میں مینجر شہلاء رضا، کوچ نعیم احمد، ویمنز کوچ راحت خان شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں