طلاق دینے پر سسرالیوں نے فائرنگ کر کے سابقہ داماد سمیت دو افراد کو زخمی کردیا

لاہور (کرائم ڈیسک) لاہورکے علاقے جہانزیب بلا ک اقبال ٹاؤن میں بیوی کو طلاق دینے پر سسرالیوں نے فائرنگ کر کے سابقہ داماد سمیت دو افراد کو زخمی کر دیا۔تھانہ ملت پارک میں درج ایف آئی آر کے مطابق بلال بٹ نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو طلاق دی تو سسرالیوں نے دکان پر آ کر فائرنگ کر دی ،جس کے نتیجے میں سابقہ داماد اور قریبی رشتے دار شہباز زخمی ہو گئے۔

پولیس نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا جبکہ 5 ملزمان عمر بٹ ،عاصم،حفیظ،ارسلان اور حسنین کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں