کامن ویلتھ گیمز کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی

اسلام آباد: (سپورٹس ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چار ایک سے ہرا دیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف پہلے ہاف میں دو گول سکور کیے جبکہ قومی ٹیم صرف ایک گول سکور کر سکی، دونوں ٹیموں نے تیسرے کوارٹر میں ایک دوسرے پر بھرپور حملے کیے۔

کیوی ٹیم نے چوتھے کوارٹر میں مزید دو گول سکور کر کے برتری چار ایک تک پہنچا دی، پاکستان کی جانب سے واحد گول غضنفر نے سکور کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں