کامن ویلتھ گیمز، قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی فیڈریشن کے ڈیلی الاؤنس کے منتظر

کھلاڑیوں کو یومیہ 100 ڈالر ڈیلی الاؤنس ملنا تھا، سپورٹس بورڈ نے اپنے ذمہ 40 ڈالرز کی ادائیگی بروقت کی،کھلاڑی فیڈریشن سے 60 ڈالرز کی ادائیگی کے تاحال منتظر، فیڈریشن نے کھلاڑیوں کو جکارتہ ایشیا کپ کے ڈیلی الاؤنس بھی ابتک نہیں دئیے: ذرائع

لندن (سپورٹس ڈیسک ) برطانیہ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں شریک قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی فیڈریشن کے ڈیلی الاؤنس کے منتظر ہیں ۔

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو یومیہ 100 ڈالر ڈیلی الاؤنس کی مد میں ملنے تھے، پاکستان سپورٹس بورڈ نے اپنے ذمہ 40 ڈالرز کی ادائیگی بروقت کردی تاہم قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی فیڈریشن کی جانب سے 60 ڈالرز کی ادائیگی کے تاحال منتظر ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کو جکارتہ ایشیاء کپ کے ڈیلی الاؤنس بھی اب تک نہیں دیے۔ اس کے علاوہ ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کو لاہور میں لگنے والے کیمپ کے ڈیلی الاؤنسز کی ادائیگی بھی نہیں کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں