کورونا کے وار جاری، مزید 3 افراد لقمہ اجل 605 نئے مریض رپورٹ

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، مزید 3 افراد لقمہ اجل، 605 نئے مریض وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 3.15 فیصد رہی جبکہ وائرس کا شکار مزید3 افراد انتقال کر گئے۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 19ہزار 236 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 605 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

این آئی ایچ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے شکار 176 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں