وزیرِ صحت نے پاکستان کی آبادی کم کرنے کا انوکھا حل پیش کر دیا

2030 تک پاکستان کی آبادی 30 کروڑ ہو جائے گی، اگر زیادہ بچے پیدا کرنے ہیں تو کسی ایسے ملک چلے جائیں جہاں مسلمان کم ہیں۔ عبدالقادر پٹیل کا بیان

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل نے پاکستان کی آبادی کم کرنے کا انوکھا حل پیش کر دیا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ 2030 تک پاکستان کی آبادی 30 کروڑ ہو جائے گی۔پاکستان کی آبادی کم کرنے کا حل پیش کرتے ہوئے قادرپٹیل نے کہا کہ اگر زیادہ بچے پیدا کرنے ہیں تو کسی ایسے ملک چلے جائیں جہاں مسلمان کم ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا میں قانون کم ہیں لیکن ہمارے یہاں ایک ایک چیز کے 10,10 قانون بنے ہوئے ہیں۔دوسری جانب وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی ہدایت کی ہے ۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزارت صحت پاکستان بھر میں خصوصاً بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیلاب سے پیدا صورتحال سے نمٹنے کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنارھے ہیں ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ صوبوں کو تعاون فراہم کرنے کے لیے متعدد ٹھوس اقدامات کو یقینی بنارھے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی قومی ادارہ صحت ملیریا کنٹرول پروگرام ڈریپ اس سلسلے میں ملکر کام کر رہے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبای بیماریوں کی نگرانی شروع کر دی ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جراثیم کش ادویات، سرجری کے آلات کو بھی یقینی بنارہے ہیں،حاملہ خواتین کی دیکھ بھال اور محفوظ زچگی کیلئے خصوصی اقدامات کیے جارھے ہیں ۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ ڈیلیوری کٹس کے ساتھ نوزائیدہ بچوں کی خاص ضروریات کے پیش نظر سامان بھی مہیا کیا جارہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ علاج معالجہ کی جگہوں کو جراثیموں سے پاک کرنے والی اشیا ء فراہم۔کی جارہی ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بلوچستان کے 11 اضلاع میں مچھر و کیڑے مار بیڈ نیٹ مفت تقسیم کی جائیں گی،بلوچستان میں ملیریا کی وباء سے نمٹنے کے لیے سپرے کیڑے مار ادویات کیتھیلے فراہم کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں