کراچی: ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کی تحقیقات شروع

کراچی: (کرائم ڈیسک) کراچی کے علاقے ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

کراچی کے علاقے ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب دو مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری احمد ریاض کے قتل کا مقدمہ پاپوش نگر تھانے میں درج کرلیا گیا، متن کے مطابق 40 سالہ احمد ریاض ہوٹل پر چائے اور کولڈ ڈرنک فروخت کرتا تھا۔

مقتول معمول کے مطابق قمیض اتار کر کام کررہا تھا، اچانک دو ڈاکو آئے اور لوٹ مار شروع کر دی، ملزمان جاتے ہوئے شہری کی قمیض لے جانے لگے، مقتول اور ملزمان کے درمیان لڑائی ہو گئی۔ ڈاکو نے گولی چلا دی جو مقتول کے سینے میں لگی۔

مقتول کے اہلخانہ کے مطابق چھ بجے چچا دکان پر موجود تھے تو واقعے کی اطلاع ملی، عباسی ہسپتال سے لاش لینے آئے ہیں، اعلیٰ حکام سے ملزمان کی گرفتاری اور عبرتناک سزا کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں