کراچی: مہنگائی سے تنگ ایک شخص کی پل سے کود کر خودکشی کی کوشش

کراچی: (نیوز ڈیسک) کراچی میں مہنگائی سے پریشان ایک اور شخص نے نیٹی جیٹی پل سے کود کر خودکشی کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مہنگائی سے پریشان ایک اور شخص نے نیٹی جیٹی پل سے کود کر خودکشی کرنے کی کوشش کی، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں رات کے اوقات میں ایک شخص کو پل سے نیچے گرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

جیسے ہی متاثرہ شخص کودا ریسٹورینٹ انتظامیہ نے فوری طور پر اس کی جان بچا لی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک خاتون نے اپنے بچوں کے ساتھ نیٹی جیٹی پل سے خود کر خودکشی کی کوشش کی تھی، رواں سال نیٹی جیٹی پل سے کود کر خودکشی کرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں