حریم شاہ کے قتل کی خبریں ، معروف ٹک ٹاکر کا حقیقت بیان کر دی

کراچی (این این آئی) متنازع ٹک ٹاک سٹار اور اداکارہ حریم شاہ نے اپنے قتل سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔حریم شاہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ انہیں قتل کردیا گیا ہے تاہم اداکارہ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہمیں ڈرامے کی شْوٹنگ میں مصروف ہوں اور خیریت سے ہوں، میرے قتل سے متعلق زیرگردش خبریں بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں آپ سب کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ میں بالکل خیریت اور عافیت سے ہوں۔حریم شاہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غلط خبریں

شیئر کرنے والے کچھ شرم کریں کچھ حیا کریں اور جعلی خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ ریٹنگ کیلئے کوئی بھی خبر تصدیق کے بغیر پھیلانے والوں کو جاہل ہی کہا جاسکتا ہے۔‎

اپنا تبصرہ بھیجیں