فلمسٹار میرابھی نوید رضاکی نئی فلم’’گاڈ فادر‘‘ کا حصہ بن گئیں

فلم کامیوزک اور سکرپٹ جاندارہے جس کی وجہ سے اس میں کام کرنے کی حامی بھری ہے‘میرا

کھڈیاں خاص(شوبز ڈیسک) فلمسٹار میرابھی ہدائتکارنویدرضاکی نئی فلم’’گاڈ فادر‘‘ کا حصہ بن گئیں،تفصیلات کے مطابق میرانے ہدائتکار نوید رضاکی نئی پنجابی فلم’’گاڈ فادر‘‘ میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے میرا جی کاکہناہے کہ اس فلم میں کام کرنے کا فیصلہ میں نے فلم کا میوزک اور سکرپٹ سننے کے بعدکیا بہت جلد وہ اس فلم کی شوٹنگزمیں حصہ لے رہی ہیں میراجی کا کہناتھا کہ انہیں امیدہے کہ ان کے پرستار انہیں پنجابی فلم میں ویلکم کریں گے۔

ہدائتکار نوید رضانے بتایاکہ انہیں خوشی ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی سپرسٹار میراجی ان کی فلم کا حصہ بننے جارہی ہیں ایک سوال کے جواب میں نوید رضاکاکہناتھا کہ بہت جلد وہ اس فلم کی شوٹنگزکا آغاز کررہے ہیں اور انشاء اللہ عید الاضحٰی پر اس فلم کو سینما گھروں کی زینت بنادیاجائیگا اس فلم میں اچھی خان ٹائیٹل رول کررہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میںاربازخان، راحیلہ آغاز،غفار لہری ،ببرک شاہ،ہانیہ چوہدری،لاشانہ،نوازانجم،آصف سحرائی،فرح خان،میڈم زاہدہ،سلطان بلا،عارف گوندل،شہناز،شانی سلطان،شاہ زیب علی،شیرخان،زیشان علی ودیگر شامل ہیں اس فلم کے رائیٹر،ڈائریکٹر اور پروڈیوسر نوید رضا ہیںفلم کا میوزک ریکارڈہوچکاہے جس میں گلوکارہ عطیہ جہان،نرمل شاہ،علی نصیرکی آوازمیں گانے ریکارڈ کیئے جاچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں