پریانکا چوپڑا کی نئی تصویر دیکھ کر مداح پریشان

ممبئی (شوبز ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی سوشل میڈیا پر نئی تصویر دیکھ کر مداح پریشان ہوگئے۔پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر اپنے زخمی چہرے کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کیا آپ کا بھی کام پر آج مشکل دن تھا ۔

دراصل اداکارہ کے چہرے پر نظر آنے والے زخم حقیقی نہیں ہیں، بلکہ میک اپ کے ذریعے ان کے کسی پراجیکٹ کی شوٹنگ کیلئے بنائے گئے ہیں۔

تاہم، اس تصویر کو دیکھ کر پہلے چند سیکنڈز میں ایسا ہی لگے گا کہ شاید اداکارہ کے ساتھ کچھ برا ہوا ہے یا وہ کسی حادثے کا شکار ہوئی ہیں۔اسی لیے پریانکا چوپڑا کی اس پوسٹ پر کئی مداحوں نے کمنٹ کرکے اداکارہ کے زخمی چہرے کو دیکھ کر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ ان کے ساتھ کیا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں