اے این ایف کا چھاپہ،منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار،15کلو منشیات برآمد

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) انسدادِ منشیات فورس پنجاب نے لاہور میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی گئی۔

اے این ایف ترجمان کے مطابق اے این ایف انٹیلی جنس اور اے این ایف پنجاب نےلاہورسمن آباد میں واقع ایک مکان پر چھاپے کے دوران12 کلوگرام افیون اور 3.300کلوگرام چرس برآمد کر لی.برآمد کی گئی منشیات مذکورہ مکان اورموقع سے تحویل میں لی گئی گاڑی سے برآمد کی گئیں.دورانِ کارروائی، لاہورکارہائشی کامران نامی ملزم گرفتار کر کے انسدادمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں