پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی ،سرمایہ کاروں کی76ارب سے زائد روپے ڈوب گئے

کراچی (کامرس ڈیسک) پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعہ کو شدید مندی کی لپیٹ میں رہی ،کے ایس ای100انڈیکس 400پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ45ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حدسے گر گئی اور 44800پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوئی ۔مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی76ارب سے زائد روپے ڈوب گئے جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم75کھرب روپے سے گھٹ کر74کھرب روپے کی سطح پر آگیا جبکہ 65.76فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 408.60پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 45249.41پوائنٹس سے کم ہو کر44840.81پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 165.98پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 17314.51پوائنٹس سے کم ہو کر44840.81پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30774.66پوائنٹس سے گھٹ کر30480.30پوائنٹس پر بند ہوا ۔
کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 76 ار ب 43کروڑ69لاکھ56ہزار948روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 75کھرب19ارب74کروڑ3لاکھ3ہزار118روپے سے گھٹ کر74کھرب43ارب30کروڑ33لاکھ46ہزار170روپے رہ گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو5ارب روپے مالیت کے 18کروڑ94لاکھ84ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن جمعرات کو 9ارب روپے مالیت کے 32کروڑ54لاکھ66ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر333کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی90کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،219میں کمی اور24کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔
کاروبار کے لحاظ سے سمٹ بینک2کروڑ57لاکھ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 1کروڑ82لاکھ ،سینر جیکو پاک 91لاکھ26ہزار ،پاک ریفائنری 86لاکھ56ہزار اور پاک الیکٹرون 81لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے ملت ٹریکٹرز کے بھا میں30.78روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر955.71روپے ہو گئی اسی طرح34.99روپے کے اضافے سے سیمنس پاک کے حصص کی قیمت بڑھ کر624.99روپے پر جا پہنچی جبکہ کولگیٹ پامولیو کے بھا میں77.40روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر2055.10روپے ہو گئی اسی طرح75.00روپے کی کمی سے نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت کم ہو کر5800.00روپے پر آ گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں