رمضان المبارک ختم ہوتے ہی آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ

پرانے پاکستان میں مہنگائی سے عوام کے ہوش اڑ گئے، رمضان المبارک ختم ہوتے ہی آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

لاہور(کامرس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں فلور ملز مالکان نے آٹے کی قیمتوں میں ساڑھے دس روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے۔

نئی ریٹ لسٹ کے مطابق 20 کلو گرام آٹے کا تھیلا 210 روپے اضافے سے 1100 روپے سے بڑھ کر 1310 روپے کا ہوگیا ہے۔ 10 کلو آٹے کا تھیلا 110 روپے اضافے سے 550 روپے سے بڑھ کر 660 روپے کا ہوگیا ہے۔
فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں گندم کی قیمت بڑھنے سے آٹے کی قیمت بڑھانا پڑی ۔ گندم کا سرکاری ریٹ 2200 روپے فی من ہے جبکہ ہمیں 2325 روپے فی من خریدنا پڑ رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹا مہنگا ہونے سے روٹی کی قیمت بھی بڑھ جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں