ایف پی سی سی آئی نے حکومت سے معاشی ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ کردیا

کراچی(کامرس ڈیسک) ملک کے بڑے صنعتکاروں اور تاجروں کی نمائندہ تنظیم وفاق ایوانہائے تجارت و صنعت(ایف پی سی سی آئی) نے حکومت سے معاشی ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ کرتے ہوئے بعض اصلاحات تجویز کی ہیں۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر عرفان اقبال شیخ کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کو لکھے گئے ایک خط میں ملک میںفوری طور پر معاشی ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے اور تمام سیاسی جماعتوںکے ساتھ ملکر میثاق معیشت تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے ،ایف پی سی سی آئی کے صدر نے وزیر اعظم کے نام لکھے گئے خط میں بعض معاشی اصلاحات بھی تجویز کی ہیں،ایف پی سی سی آئی نے فوری طور پر شرح سود کو7فیصد کی سطح پر لانے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ کاروباری لاگت کو کم کرکے ملکی بر آمدات میںاضافہ کیا جاسکے ،ایف پی سی سی آئی نے خسارہ میںچلنے والے سرکاری اداروں کی ری اسٹریکچرنگ کے عمل کو تیز کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے تا کہ ملکی خسارہ کو کم کیا جاسکے ،ایف پی سی سی آئی نے تجویز کردہ اصلاحات میں ذاتی انکم ٹیکس کے سلیب میںکمی ،سگریٹ او ر کاربونیٹڈ و کولڈ ڈرنکس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ،بجلی اور پٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی کے خاتمہ،ملک میں دستیاب توانائی کے ذخائر کے موثر استعمال،گردشی قرضوں پر قابو پانے ،کراس سبسڈی ختم کرنے ،ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں استحکام کیلئے ڈالرز ڈپازٹس کھلوانے پر ایمنسٹی اسکیم متعارف کرانے،کرپٹو کرنسی میںاثاثہ رکھنے والے افراد کیلئے ایمنسٹی اسکیم اورغیر ضروری در آمدات پر مکمل پابندی کا مطالبہ کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں