کورونا کے بعد کویت میں ایک اور وبا پھوٹ پڑی، وارننگ جاری

کویت سٹی( آن لائن )خلیجی ریاست میں برڈ فلو کے کیسز رپورٹ ہونے کے لگے، محکمہ زراعت نے وارننگ جاری کردی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست کویت کے پولٹری فارمز میں برڈ فلو پھیلنے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔محکمہ زراعت کویت کا کہنا تھا کہ وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلیے ضروری اقدامات نافذ کردئیے گئے ہیں۔ محکمے نےکہا کہ تمام ریاستی اداروں کو برڈ فلو پھیلنے سے متعلق آگاہ کردیا ہے اور وائرس کا پھیلاو روکنے کیلیے کوششیں جاری ہیں۔ایوین انفلوئنزا (اے آئی)یا برڈ فلو پرندوں کے لیے ایک خطرناک انفلوئنزا وائرس ہے۔جو دریائی پرندوں،

خاص طور پر بطخوں یا ہنس کو متاثر کرتا ہے۔ یہ جنگلی پرندوں سے گھریلو پرندوں تک پھیلتا ہے، جس میں مرغی ، بطخیں ، ہنس وغیرہ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں