فلسطین سے متعلق پوسٹ انسٹاگرام بلاک کر رہا ہے، امریکی سپرماڈل بیلا حدید کا دعویٰ

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطین کی حمایت میں آواز اٹھانے پر انسٹاگرام انکی پوسٹس کو بلاک کر رہا ہے۔

ایک فیشن میگزین کو انہوں نے بتایا کہ جب بھی میں فلسطین کے بارے میں پوسٹ کرتی ہوں تو مجھ پر فوراً ’’شیڈو بین‘‘ لگا دیا جاتا ہے۔ انسٹاگرام نے مجھے اپنی کہانی پر پوسٹ کرنے سے روک دیا ہے۔شیڈو پر پابندی عائد ہونے کا مطلب یہ ہے کہ کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر آپ کی پوسٹ کو محدود کر دیا گیا ہے اور صرف آپ اور آپ کے فالوورز ہی آپ کی پوسٹس دیکھ سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں