یوٹیلیٹی اسٹورز نے شناختی کارڈ کے بغیر سیل بند کردی

لاہور:(کامرس ڈیسک) وفاقی حکومت کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے شناختی کارڈ کے بغیر سیل بند کردی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جارہ کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق شناختی کارڈ دکھانے والوں کو اشیائے خورونوش ملیں گی، جو قومی شناختی کارڈ نہ دکھائے اسے کوئی چیز فروخت نہیں کی جائے گی۔
دوسری جانب میڈیا نے پتا لگالیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی مہنگی ہونے کی وجہ یہ ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز نے بغیر شناختی کارڈ کے14 دن تک چینی 94 روپے فی کلو فروخت کی ہیں۔
جبکہ عام مارکیٹ میں چینی 90 روپے کلو فروخت ہورہی تھی۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن دو ٹینڈرز کے ذریعے 81 روپے 99 پیسے فی کلو چینی خریدی تھی، پہلا ٹینڈر 27 مارچ 2022 اور دوسرا ٹینڈر 4 اپریل 2022 کو کھولا گیا۔
یوٹیلیٹی اسٹورز نے فروری 2022 میں چینی کا 86 روپے فی کلو خریدنے کا ایک ٹینڈر منسوخ کیا، جس بنا پر چینی کا ٹینڈر مارکیٹ کریش ہونے پر منسوخ کیا گیا۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کی بد انتظامی کی وجہ سے دوبارہ ٹینڈر جاری نہ کیا جاسکا اور مارچ میں چینی کی ایکس ملز فی کلو قیمت 81 روپے 99 پیسے تک پہنچنے پر ٹینڈر کیلئے اشتہار جاری کیا گیا۔
یوٹیلیٹی اسٹورز حکام نے جواب میں کہا کہ پیپرا قواعد کی وجہ سے ٹینڈر کے اجراء میں تاخیر ہوئی، چینی کی خریداری کا ٹینڈر رحیم یار خان کی شوگر مل کو دیا گیا، ترسیل پر ٹرانسپورٹیشن لاگت زیادہ ہونے کی وجہ سے چینی مہنگی ہوگئی۔
یوٹیلیٹی اسٹورز حکام نے بتایا کہ چینی کی خریداری کا اگلا ٹینڈر 26 اپریل 2022 کو کھولا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں