زرمبادلہ ذخائر میں تقریباً 45 کروڑ ڈالر کی کمی

ملکی زرمبادلہ ذخائر تقریباً 45 کروڑ ڈالر کمی سے 17 ارب دو کروڑ ڈالر ہوگئے۔

کراچی(کامرس ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 8 اپریل کو ملکی زرمبادلہ ذخائر تقریباً 45 کروڑ ڈالر کی کمی سے 17 ارب 2 کروڑ 81 لاکھ ڈالر رہے۔
رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 اپریل کو ختم ہونیوالے ہفتے میں 46 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کمی سے 10 ارب 84 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ ڈالر اضافے سے 6 ارب 17 کروڑ ڈالر ہوگئے۔
دوسری جانب مارچ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 2 ارب 80 کروڑ ڈالر سے زائد کی ترسیلات زر بھجوائیں گئی۔
مرکزی بینک کے مطابق مارچ میں ترسیلات زر رواں سال فروری کے مقابلے میں 28 فیصد اور گزشتہ برس مارچ سے 3 فیصد زائد رہیں، رواں سال 9 مہینوں میں اوسط ماہانہ ترسیلات دو ارب 55 کروڑ ڈالر ہوگئیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 67 کروڑ، متحدہ امارات سے 51 کروڑ اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک سے 34 کروڑ، برطانیہ سے 40 کروڑ، امریکا سے 30 کروڑ اور یورپی یونین سے 28 کروڑ ڈالر بھیجے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں