اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے چلے گئے

کراچی:(کامرس ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 11 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے چلے گئے ہیں۔میڈیا نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے بیرونی قرضوں کی مد میں 47 کروڑ ڈالرز کی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔

اس وقت مرکزی بینک کے ذخائر11 ارب ڈالرز کی سطح سے بھی گر گئے ہیں جب کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر17 ارب 28 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر47 کروڑ ڈالرز کمی سے 10 ارب84 کروڑ96 لاکھ ڈالرز رہ گئے ہیں۔

میڈیا کے مطابق اسٹیٹ بینک کے تحت اس وقت کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 ارب17 کروڑ85 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں