اداکارہ صاحبہ عید ٹیلی فلم “کانپیں ٹانگ رہی ہیں” میں کاسٹ

لاہور: (شوبز ڈیسک) اداکارہ صاحبہ کو عید ٹیلی فلم “کانپیں ٹانگ رہی ہیں” میں کاسٹ کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صاحبہ نے اپنے نئے پراجیکٹ کے حوالے سے مداحوں کو سوشل میڈیا پر بتایا، انہوں نے جو تصویریں شیئر کی ہیں اس میں انہیں “کانپیں ٹانگ رہی ہیں” کا سکرپٹ پکڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ٹیلی فلم ممکنہ طور پر عید کے موقع پر نجی ٹی وی چینل پر نشر کی جائے گی، سکرپٹ منصور احمد خان نے تحریر کیا ہے۔

واضح رہے کہ صاحبہ ماضی کی معروف اداکارہ نشو کی بیٹی اور اداکار افضل خان کی اہلیہ ہیں۔ اداکارہ ٹی وی کی بجائے فلم کے حوالے سے زیادہ جانی جاتی ہیں۔ انہوں نے منڈا بگڑا جائے ، چور مچائے شور، ہم تو چلے سسرال، ہم کسی سے کم نہیں، میں کھلاڑی تو اناڑی سمیت کئی مقبول فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں