آئی ایم ایف پروگرام کی معطلی کے حوالے سے وزرات خزانہ کی وضاحت

بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) پروگرام کی معطلی کے حوالے سے وزرات خزانہ نے وضاحت کردی۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ابھی بھی معلومات کا تبادلہ ہورہا ہے، توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت اصلاحات پر بات چیت ہورہی ہے۔
اس سے قبل آئی ایم ایف پاکستان کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کےساتھ قرض پروگرام میں شمولیت پر بات ہوگی، نئی حکومت سے معاشی پالیسیوں پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
آئی ایم ایف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نئی حکومت سے پروگرام کے ارادوں کے بارے میں گفتگو ہوگی، آئی ایم ایف میں قرض پروگرام معطل کرنے کا کوئی تصور نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں