فیصل آباد: محکمہ خوراک نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کا پلان تیار کرلیا

فیصل آباد: (کامرس ڈیسک) فیصل آباد میں محکمہ خوراک کی جانب سے سرکاری سطح پر گندم کی خریداری کیلئے پلان تیار کر لیا گیا۔ گندم خریداری ہدف کو حاصل کرنے کیلئے 11 مراکز قائم کئے جائیں گے۔

گندم خریداری مہم برائے سال 2022 اور 2023 کیلئے گندم خریداری کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے، گندم خریداری پالیسی کے تحت ضلع بھر میں 11 مختلف مقامات پر خریداری مراکز قائم کئے جائیں گے جبکہ رواں برس 1 لاکھ دس ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ہدف رکھا گیا ہے۔

اوپن ڈور پالیسی کے تحت گندم کے کاشتکار بغیر کسی جھنجھٹ کے براہ راست خریداری مراکز میں پہنچ کر اپنی گندم فروخت کرسکیں گے۔ محکمہ خوراک کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کہتے ہیں گندم کے خریداری ہدف کو حاصل کرنے کیلئے گندم کے کاشتکاروں سے ملاقاتیں کرتے ہوئے انہیں سرکاری گوداموں میں گندم فروخت کرنے کیلئے بھی قائل کیا جارہا ہے۔

گندم خریداری مراکز سے کاشتکاروں کی رجسٹریشن کرتے ہوئے انہیں بار دانے کی تقسیم کا سلسلہ بھی 10 اپریل سے شروع کردیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں