رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی کھجوروں کی قیمتیں آسمان پر، شہریوں کو تشویش

پشاور: (کامرس ڈیسک) رمضان المبارک کے بابرکت مہینے سے قبل ہی کھجوروں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، شہری قوت خرید سے باہر ہونے کے باعث تشویش میں مبتلا ہو گئے۔ رمضان المبارک کی آمد کیساتھ ہی پشاورکے بازاروں میں مختلف اقسام کی کھجوریں دستیاب ہو گئیں، بازارمیں عجوہ ہو یا پھرمبروم ہرقسم کی کجھوریں وافرمقدارمیں موجود ہیں۔ بازار میں عنبر2400، عربی مبروم 1800 روپے اورعجوہ 1600 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہیں ،عربی 400، مضافتی 350 ، زیدی 250 اور سکھر کی کجھور 200 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، قیمتیں سن کر شہریوں کے ہوش اڑ جاتے ہیں، شہری کہتے ہیں کجھور بھی قوت خرید سے باہر ہو گئی ہے۔

دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ مانگ میں اضافے کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ رمضان المبارک میں روزہ داروں کے لیے کھجورسے روزہ کھولنا سنت اور غذائیت کے حصول کا اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں