عالمی بینک حکومت پنجاب کو 30 کروڑ ڈالر دینے پر رضا مند

عالمی بینک آبپاشی کے شعبے میں بہتری کے لیے پنجاب حکومت کو 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کرے گا۔

حکومت پنجاب نے صوبے میں آبپاشی کے نظام میں بہتری کے لئے خصوصی منصوبہ تشکیل دیا ہے۔ یکم جولائی 2022 سے شروع کئے جانے والے اس 5 سالہ منصوبے کا نام پنجاب ریزیلینٹ اینڈ انکلوسیو ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن ہے۔
پی آر آئی اے ٹی سے متعلق پنجاب حکومت کے حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے میں مالی معاونت کے لیے عالمی بیئنک سے رجوع کیا گیا تھا۔ جس نے 30 کروڑ ڈالر قرض دینے کی منظوری دے دی ہے۔
پنجاب حکومت کے حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے فائدہ اٹھانے والے کسان بھی ساڑھے 8 کروڑ ڈالر کے مساوی رقم کے ذریعے اپنا حصہ ڈالیں گے جب کہ حکومت پنجاب باقی رقم فراہم کرے گی۔
پی آر آئی اے ٹی کیا ہے؟
پنجاب ریزیلینٹ اینڈ انکلوسیو ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن بنیادی طور پر کھیتوں تک پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے، موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر رکھ کر زرعی پیداوار کے فروغ اور شرعی پیداوار کی منڈیوں تک رسائی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کا منصوبہ ہے۔
یہ منصوبہ پنجاب ایریگیٹڈ پروڈکٹیوٹی امپروومنٹ پراجیکٹ (پیپیپ) اور پنجاب ایگریکلچر اینڈ رورل ٹرانسفارمیشن پروگرام کے تحت کسانوں کو آبپاشی کی جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے میں مدد دے گا۔
پی آر آئی اے ٹی کے تحت پنجاب بھر میں 5004 واٹر کورسز کی تعمیر و مرمت، 3500 واٹر کورسز سے پانی کی فراہمی میں بہتری نہری نظام سے باہر 3000 آبپاشی اسکیموں کی تکمیل کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں