تیل وگھی بنانے والی کمپنیوں کی اجارہ داری نے غریب آدمی کے لئے مشکلات مزید بڑھادی

تیل وگھی بنانے والی کمپنیوں کی اجارہ داری نے غریب آدمی کے لئے مشکلات مزید بڑھادی ہیں۔

کمپنیوں نے برانڈڈ گھی وتیل کی فی کلو قیمت 500 روپے پہنچا دی ہے۔
چیئرمین کراچی ریٹیلرز گروسسرز ایسوسی ایشن فرید قریشی نے بتایا کہ برانڈڈ کمپنی کے تیل و گھی کے 5 کلو کا ڈبا 2500 روپے کا ہوگیا ہے۔
چیئرمین کراچی ریٹیلرز گروسسرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ گھی وتیل کی قیمتوں میں محض 15 روز میں یہ اضافہ ہوا جس کے بعد کھلا تیل کی قیمت ریٹیل مارکیٹ میں 450 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
فرید قریشی نے کہا کہ کمپنیوں سے باز پرس کرنے والا کوئی نہیں ہے دکاندار مہنگا خرید کر کم قیمت پر کیسے فروخت کرے۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے رمضان بازار میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔
رمضان بازار میں 10 کلو گرام آٹے کا تھیلا 450 روپے کا ملے گا جبکہ باسمتی چاول 133روپے، دال چنا باریک 143 اور دال چنا سپیشل 148 روپے کلو ہوگی۔
دال مسور 203 روپے، دال ماش دھلی 263 جبکہ دال ماش چھلکا 233 روپے، کالے چنے موٹے 143، کالے چنے باریک 136 جبکہ سفید چنے 218 روپے کلو ہوں گے۔
مرغی کا گوشت پرائس لسٹ سے 10 روپے کم ہوگی، حکومت نے پرائس لسٹ جاری کر دی بیسن 153، چھوٹا گوشت 1100 اور بڑا گوشت 600 روپے کلو ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں