برطانیہ میں20اورپاونڈ کے کاغذی نوٹ مزید چھ ماہ چلیں گے

کاغذ کی جگہ پلاسٹک کے نئے نوٹ متعارف کرا دئیے گئے ، بینک آف انگلینڈکا بیان

لندن (انٹرنیشنل کامرس ڈیسک) بینک آف انگلینڈ نے کہا ہے کہ برطانیہ میں 20 اور 50 پاونڈ والے کاغذ کے نوٹ 6 ماہ بعد قابلِ استعمال نہیں رہیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق لندن سے جاری کیے گئے بینک آف انگلینڈ کے اعلامیے میں یہ بات کہی گئی ۔

بینک آف انگلینڈ کے اعلامیے میں برطانوی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کاغذ کے نوٹوں کو خرچ کر لیں یا بینک میں ڈیپازٹ کرا دیں۔اعلامیے میں بینک آف انگلینڈ کا مزید کہنا تھا کہ کاغذ کے نوٹوں کی جگہ پلاسٹک کے نوٹ متعارف کرا دیے گئے ہیں۔اس ضمن میں بینک آف انگلینڈ کی چیف کیشئر سارہ جان کا کہنا تھا کہ پلاسٹک کے نوٹوں کی نقل کرنا بھی مشکل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں