ملک میں پلائی ووڈ کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ

اسلام آباد(کامرس ڈیسک) ملک میں پلائی ووڈ کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران عمومی اضافہ کارحجان دیکھنے میں آیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ملک میں پلائی ووڈ کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر172.2 فیصد اورجنوری کے مہینہ میں ماہانہ بنیادوں پر184.8 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے جنوری 2022 تک کی مدت میں ملک میں 11,740,000 مربع فٹ پلائی ووڈ کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 172.2 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 4,313.000 مربع فٹ پلائی ووڈ کی پیداوارریکارڈکی گئی۔جنوری میں ملک میں 1,999,000 مربع فٹ پلائی ووڈ کی پیداوارریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال جنوری میں 702,000 مربع فٹ تھی۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر7.6 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں