وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کا کابینہ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

لاہور:(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کابینہ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے اجازت لینے کے بعد استعفیٰ دیا۔

اس حوالے سے طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ میں نے کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ہے، عمران خان کے خلاف ووٹ دونگا، کچھ وقت کے بعد تفصیلی بیان جاری کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں