روسی گولہ باری سے معروف یوکرینی بیلے ڈانسر ہلاک

یوکرین کے معروف بیلے اسٹار آرٹیوم داتسیشین روسی گولہ باری سے ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب سے کچھ دن قبل روسی گولہ باری کی وجہ سے شدید زخمی ہونے والے معروف یوکرینی بیلے اسٹار آرٹیوم داتسیشین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلے اسٹار آرٹیوم داتسیشین کی آخری رسومات یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ادا کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ 43 سالہ بیلے اسٹار آرٹیوم یوکرین کے نیشنل اوپیرا میں ایک پرنسپل ڈانسر بھی تھے اور اُن کا شمار یوکرین کے معروف بیلے اسٹارز میں کیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل یوکرینی اداکارہ اوکسانا شویتس کیف میں ایک رہائشی عمارت پر روسی راکٹ حملے میں ہلاک ہوئیں تھیں اور اب تک شوبز سے وابستہ کئی لوگوں کی زندگی روسی گولہ باری کی نظر ہو چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں