بھارتی فوجیوں کی جاری ریاستی دہشت گردی، ایک ہفتے کے دوران 11 کشمیری شہید

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی جاری ریاستی دہشت گردی کی کارروائی میں ایک ہفتے کے دوران 11 کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔

بھارتی قابض فوجی بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی سڑکوں پر بے گناہ لوگوں کا خون بہانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ مودی کی زیر قیادت فاشسٹ بھارتی حکومت نے اپنی ظالم فوج کو علاقے میں قتل عام کرنے کے مکمل اختیارات دے رکھے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شاید ہی کوئی دن ایسا گزرتا ہو جب کشمیریوں کو وحشیانہ بھارتی فوجیوں نے نشانہ نہ بنایا ہو اور انہوں نے اپنے تازہ ترین قتل عام میں میں ایک ہفتے کے دوران 11 نوجوانوں کو شہید کیا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس (اے پی ایچ سی) نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ہلاکتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہرتال کی کال دی ہے۔
رپورٹ میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ سے روزانہ قتل، تشدد اور اغوا کی دل دہلا دینے والی کہانیاں سامنے آ رہی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر ایک ایسی جگہ بن گیا ہے جہاں انسان انسانی حقوق کے بغیر رہ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں