پی ٹی اے کی موبائل کالز کی قیمتو ں میں بڑی کمی

پاکستان میں ایک ہی نیٹ ورک پر کی جانے والی موبائل فون کالز تو تقریباً مفت ہی ہیں، لیکن ایک نیٹ ورک سے دوسرے نیٹ ورک پر کی جانے والی کالز ابھی بھی خطےمیں دیگر ممالک کی نسبت مہنگی ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے تمام نیٹ ورکس پر کی جانے والی کالز کے چارجز میں کمی کا فیصلہ کرلیا ہے، اس ضمن میں موبائل ٹرمییشن ریٹ ( ایم ٹی آر) میں مرحلہ وار کمی کی جائےگی۔
پی ٹی اے کی دستاویزات کے مطابق پہلے مرحلے میں ایم ٹی آر کونئے سال کے آغاز میں 70 پیسے فی منٹ سے کم کرکے 50 پیسے فی منٹ کیا جاچکا ہے۔ یہ ریٹ جون 2022 تک نافذ العمل رہیں گے۔
جولائی 2022 سے ایم ٹی آر میں مزید کمی کرتے ہوئے 40 پیسے فی منٹ کردیا جائے گا۔ یہ ریٹ جون 2023 تک برقراررہیں گے۔
جولائی 2023 سے ایم ٹی آر میں مزید دس پیسے کی کمی کے ساتھ 30 پیسے فی منٹ تک کردیا جائے گا۔
پی ٹی اے نے نومبر 2018 میں بھی ایم ٹی آر میں بڑی کمی کی تھی، اور 90 پیسے فی منٹ چارجز کو بتدریج کم کرتے ہوئے 70 پیسے فی منٹ کردیا تھا۔
یاد رہے کہ کہ موبائل ٹرمینیشن ریٹ بنگلہ دیش، انڈیا، ملائیشیا اور سری لنکا کی نسبت ابھی بھی پاکستان میں زیادہ ہیں۔
موبائل ٹرمینیشن ریٹ کیا ہے؟
بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکشن یونین ( آئی ٹی یو) ٹرمینیشن ریٹ کی تعریف کچھ اس طرح کرتی ہے’ کسی نیٹ ورک آپریٹر کی جانب سے اپنے صارف کی فون کالز کو کسی دوسرے نیٹ ورک پر فارورڈ کرنے کے لیے ایک مخصوص رقم چارج کرتی ہے، جسے ٹرمینیشن ریٹ کہا جاتا ہے۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں