کراچی:شب برات کےموقع پرگلاب کے پھول اور پتیاں مہنگی ہوگئیں

کراچی میں شب برات کے موقع پرگلاب کے پھول اور پتیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔
شہرمیں گلاب کے پھول اور پتیاں موقع کی مناسبت سے مہنگی کردی گئیں۔
تین ہٹی کی پھول منڈی میں گلاب 300 سے 400 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔ گلاب کی پتیاں 250 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہیں۔
گزشتہ سال گلاب کے پھول 150 روپے اور پتیاں 100 روپے فی کلو تھیں۔ سماء سے بات کرتےہوئے دکان داروں نے بتایا کہ پنجاب میں بارش کے سبب مال کم ہے اور مہنگا مل رہا ہے۔
گاہک بھی پھول اور پتیاں مہنگے ہونے سے پریشان ہیں۔ شہر کے مختلف قبرستانوں میں پھولوں اور پتیوں کے ریٹ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
شہر میں یومیہ 15 ہزار کلوگرام پھول اور پتیاں لائے جاتے ہیں اور خصوصی ایام میں ان کی تعداد دگنی ہوجاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں