چین کی جانب سے افغانستان کو امداد کی فراہمی

چین نے افغانستان کے لیے مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے،چینی سفیر

کا بل(انٹرنیشنل ڈیسک) چین کی ریڈ کراس سوسائٹی کی جانب سے افغان ہلال احمر سوسائٹی کو امدادی سامان کے حوالے کرنے کی تقریب افغان ہلال احمر سوسائٹی کے صدر دفتر میں منعقد ہوئی۔ افغانستان میں چین کے سفیر وانگ یو اور افغان ہلال احمر سوسائٹی کے چیئرمین ہیرس سمیت دیگر افراد نے تقریب میں شرکت کی۔اس مو قع پرچینی سفیر وانگ یو نے کہا کہ سماجی فلاح اور عوام کے معاش میں درپیش مشکلات کو دور کرنے کی خاطر چین کی ریڈ کراس سوسائٹی نے گزشتہ سال دسمبر میں افغانستان کو طبی دیکھ بھال، لوگوں کے معاش اور تعلیم سے متعلق امدادی مواد کی ایک کھیپ عطیہ کی تھی تاکہ افغانستان کی مدد کی جاسکے۔
اس مرتبہ افغانستان کو آٹے کی ایک اور کھیپ عطیہ کی جارہی ہے جس سے ہزاروں خاندانوں کو بھوک سے بچانے میں مدد ملے گی۔
اس وقت کووڈ-۱۹ کی وبا اور بین الاقوامی صورتحال کے اثرات تلیخوراک کی عالمی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔اس کے باوجود چین نیبنائ کسی ہچکچاہٹ کے افغانستان کے لیے مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے، جس سے افغان عوام کے ساتھ چینی حکومت اور عوام کی مخلصانہ دوستی کا بھرپور اظہار ہوا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ افغانستان کے بنیادی انسانی حقوق، خوراک کے حق اور ترقی کے حق کو یقینی بنایا جائے گا۔ چین افغانستان کو انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھنے اور اقتصادی تعمیر نو میں افغانستان کی مدد کرنے کا خواہاں ہے، ساتھ ہی متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ افغانستان کے بیرون ملک اثاثوں کو فعال کرتے ہوئے انہیں افغان عوام کو لوٹا دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں