خام تیل کا حصول، شہزادہ محمد بن سلمان سے برطانوی وزیراعظم کی ملاقات

جانسن نے سعودی عرب سے اسٹرٹیجک شراکتی کونسل کی تشکیل کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے

لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) روسی خام تیل کے متبادل کی تلاش برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو دو اہم خلیجی ممالک تک لے آئی جو متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی اور سعودی عرب پہنچے تھے تاہم ان کا یہ دورہ کامیاب ثابت نہیں ہو سکا۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن گزشتہ روز سرکاری دورے پر وفد کے ہمراہ سعودی دارالحکومت ریاض پہنچے۔
کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی ملاقات دارالحکومت ریاض کے قصر یمامہ میں ہوئی۔سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماں نے مذاکرات میں باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے علاوہ علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جس میں یوکرین جنگ اور اس کے عالمی اثرات خاص طور پر زیر بحث آئے۔

بعد ازاں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان اسٹرٹیجک شراکتی کونسل کی تشکیل کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ذرائع کے حوالے سے بتایاگیاکہ دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں خام تیل کی عالمی مارکیٹ کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن خالی ہاتھ واپس لوٹ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں