اداکار سلمان نے اجے دیوگن کی نئی فلم کا ٹریلر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اجے دیوگن کی نئی فلم رن وے 34 کا ٹریلر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔
اداکار کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار اجے دیوگن کی فلم رن وے 34 کا ٹریلر شیئر کردیا گیا ہے۔

سلمان خان نے فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے پاس ابھی کوئی اور فلم تیار نہیں ہے تو اس لئے اُنہوں نے اپنے بھائی اجے دیوگن سے درخواست کی ہے کہ اگر وہ عید پرآ سکتے ہیں عیدی دینے کے لئے تو آجائیں۔
اُنہوں نے لکھا کہ اس پر ہم سب مل کر جشن منائیں گے اور فلم دیکھیں گے۔
واضح رہے کہ اداکار سلمان خان ہر سال ہی عید کے موقع پر اپنی فلمیں ریلیز کر کے اپنے مداحوں کو عید کا تحفہ دیتے ہیں۔
ان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلموں میں 2009 کی فلم وانٹڈ، 2010 کی فلم دبنگ، 2011 کی فلم باڈی گارڈ، 2012 کی فلم ایک تھا ٹائیگر ،2014 کی فلم کِک، 2015 کی فلم بجرنگی بھائی جان ، 2016 کی فلم سلطان، 2017 کی فلم ٹیوب لائٹ، 2018 کی فلم ریس 3اور 2019 کی فلم بھارت شامل ہے۔
تاہم، 2020 میں عالمی وباء کورونا کی وجہ سے یہ سلسلہ ٹوٹ گیا اور اس سال بھی سلمان خان کی کوئی فلم عید پر ریلیز کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں