خواتین کا عالمی دن اب صرف ایک تشہیری مہم لگتا ہے، فیروزخان

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے کہا ہے کہ خواتین کا عالمی دن خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے کم اور ایک تشہیری مہم زیادہ لگتا ہے۔

فیروز خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ایک صارف کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اس کی رائے سے اتفاق کیا ۔صارف کی جانب سے ٹوئٹ میں خواتین کے عالمی دن کے بارے میں لکھا گیا ہے کہ’ خواتین کا عالمی دن خواتین کو حقیقتاً بااختیار بنانے کے حوالے سے کم اور ایک تشہیری مہم زیادہ لگتا ہے‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں