سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی شادی کی نئی تصویر وائرل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور اداکارہ سوناکشی سنہا کی شادی کی ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
گزشتہ دنوں سلمان خان کی ایک تصویرنے انٹرنیٹ پران کے مداحوں کو شدید قسم کے تجسس میں مبتلا کردیا تھا، بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی کے ساتھ اس تصویرمیں دونوں کو شادی کے لباس میں اور ممکنہ طورپرانگوٹھیوں کا تبادلہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔
اس تصویر کے بارے میں سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا تھا کہ یہ دونوں کی شادی کی تصویر ہے اور دونوں نے خفیہ شادی کرلی ہے۔
بعدازاں اداکارہ نے تصویر پرردعمل دیتے ہوئے شادی کی خبروں کو فیک قرار دیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ کیا آپ لوگ اتنے بے وقوف ہیں کہ اصل اور ایڈٹ شدہ تصویر میں فرق نہیں بتاسکتے؟
تاہم بالی ووڈ میڈیا کے مطابق ایک بار پھر سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی شادی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں دلہا دلہن بنے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
درحقیقت اس بار پھر وائرل ہونے والی تصویر ایڈٹ شدہ ہے دراصل یہ تصویر اداکار ورورن دھون اور نتاشا دلال کی شادی کی ہے۔
View this post on Instagram A post shared by VarunDhawan (@varundvn)
واضح رہے کہ سوناکشی سینیئرآرٹسٹ اور سیاسی رہنما شترو گھن سنہا کی بیٹی ہیں جنہوں نے 2010 میں فلم ‘دبنگ’ سے اپنا بالی ووڈ ڈیبیو سلمان کےساتھ ہی کیا تھا۔
فلم دبنگ کے بعد سوناکشی اور سلمان دبنگ 2 اور3 میں بھی ساتھ تھے، غالباً اسی لیے بھی سلمان خان کے مداحوں کو یہ خبر مصدقہ لگی کہ دونوں نے شادی کرلی ہے۔
ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پرسوناکشی سنہا کاموقفحال ہی میں ایسی خبریں سامنے آئی تھیں کہ بھارتی عدالت نے فراڈ کیس میں دبنگ گرل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، سوناکشی پر2019 میں دہلی میں ہونے والے ایونٹ کے لیے آرگنائزرسے37 لاکھ بھارتی روپے لینے کے باوجود شرکت نہ کرنے کا الزام ہے۔
بھارتی میڈیا کی تازہ ترین رپورٹس کے مطابق سوناکشی نے ایک بیان جاری کیا ہے، اداکارہ کا کہنا ہے کہ، ‘ میڈیا میں میرے خلاف حکام کی تصدیق کے بغیر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے جانے کی افواہیں چل رہی ہیں،یہ سراسرمن گھڑت اورایک بدمعاش شخص کا کام ہے جو مجھے ہراساں کرنے کی کوشش کررہا ہے’۔
اداکارہ نے میڈیا سے گزارش کی کہ، ‘براہ کرم ہراساں کرنے کی اس مہم میں حصہ نہ لیں، میری ٹیم قانونی کارروائی کرنے پرغور کررہی ہے’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں